لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پرسروسز اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،وزیراعظم عمران خان اور آصف زرداری نے فون پر جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، پرویزالٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشدودیگر نےہسپتال میں ان کی عیادت کی، وزیر اعظم عمران خان نے ان کےبیٹے چودھری شافع حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔