پشاور (لیڈی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظرپشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ھے جس کے مطابق پشاور میں کل 7 نومبر سہ پہر چار بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سےداخلہ بند رہے گا، جبکہ ڈیفینس آفیسر کالونی ، گلبہار نمبر 2 ، دوران پور ، فورٹ روڈ ، یونیورسٹی ٹاؤن ، حیات آباد فیز 7 کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ھے ، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہےان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیاان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔