• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی، شہباز گل


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏نااہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی بتانے کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نےکل سوات، آج حافظ آباد میں صحت، تعلیم، سیاحت، غریب کو ریلیف دے کر ترجیحات بتادیں، عوام کے لیے فرق کرنا آسان ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون کام خراب کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ریاست کے جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ آپ کی کرپشن، لوٹ مار اور ڈاکہ زنی ہے۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آپ کو یاد دلاتا جاؤں کہ کرپشن کا سوال پوچھیں گےاور ہر صورت آپ کو جواب دینا ہو گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ گلگت میں آپ کے روز روز رونے کی وجہ آپ کو سامنے نظر آنے والی صاف شکست ہے،پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔ 

تازہ ترین