• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے 10مریض گھروں میں آئسولیٹ، حفاظتی تدابير کی ہدایات

جوہی(نا مہ نگار ) دادو ضلع میں بھی کوروناکے مریض ظا ہر ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دادو ڈاکٹر زا ہد حسین ڈاوچھ اور کوروناجوہی کے انچارج ڈاکٹر ذوالفقار کھوسو نے تصدیق کرتے ہوئے جنگ کو بتایا کہ ضلع دادو کے میہڑ تعلقہ میں 5 مریض، تعلقہ جوہی میں 2، دادو میں 2 اور کے این شا ہ میں ایک مریض میں کوروناٹیسٹ مثبت آنے سے ان تمام مریضوں کو اپنے اپنے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تیز بخار، کھانسی اور دیگر علامات کے مریض فوری طور پر ضلعی اور تعلقہ ہیڈ کواٹرز میں کورونا سینٹرز سے رابطہ کریں، اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ دیگر افراد محفوظ کیا جا سکے۔

تازہ ترین