• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون شریف: سردی آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع، قابو پایا جائے

سیہون شریف(نامہ نگار) سیہون میں سردیاں آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی۔ صبح کے و قت گیس بند ہونے سے اسکول جانے والے بچے اور آفس اور کاروبار والے لوگ پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔ سیہون شریف کی خواتین کا کہنا ہے کہ کھانا پکاتے وقت گیس کی فراہمی نہ ہونے وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے گیس انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے اور گیس کی لوڈشیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین