پشاور(آئی این پی)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی این او سی کے لیے درخواست پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی نے جمع کرا دی ۔پی ڈی ایم نے ایک اور درخواست میں چیف کییٹل سٹی پولیس پشاور سے سکیورٹی انتظامات کی استدعا بھی کی ہے۔ پی ڈی ایم کا جلسہ 22 نومبر کو صبح 10 بجے پشاور کبوتر چوک رنگ روڈ پر منعقد ہوگا۔