سکھر (بیورو رپورٹ ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ کی بھتیجی کے انتقال پر ان کی پیرول پر رہائی کا معاملہ، سید احمد خورشید شاہ کو محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پیرول پر رہائی دئیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا سید خورشید شاہ این آئی سی وی ڈی اسپتال سے اپنی رہائشں گاہ پہنچ گئے رات دیر گئے پرانا سکھر میں اپنی بھتیجی کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سید خورشید احمد شاہ کو 7 نومبر سے گیارہ نومبر تک پے رول پر رہا کیا گیا ہے۔ خورشید شاہ کو 96 گھنٹے کے لیے پے رول پر رہا کیا گیا ہے۔