• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تعلیم تباہ ہے، ٹھٹھہ اورسجاول میں یونیورسٹی نہیں، ایاز پلیجو

سجاول (نامہ نگار) کندھ کوٹ سے نکلنے والا قومی عوامی تحریک کا محبت سندھ بیداری مارچ کا قافلہ مرکزی چیئرمین ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں گزشتہ روز سجاول پہنچا، سجاول بائی پاس پر سجاول کے سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کئے گئے۔ مذکورہ مارچ پبلک پارک سجاول پر پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا۔ جہاں مارچ میں شریک کارکنان اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں تعلیم تباہ ہے،ٹھٹھہ اور سجاول میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں ہے،سندھ کے عوام کا شعور اب جاگ چکا ہے اور سندھ کے بیٹے اور بیٹیاں سندھ دھرتی کو بچانے کے لئے نکل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ شہر سمندر کنارے پر آباد ہیں مگر سجاول، ٹھٹہ اور بدین میں طویل سمندری پٹی کے باوجود یہ شہر سندھ کے باقی شہروں سے بھی بدترین حالت میں ہیں ۔

تازہ ترین