• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سردی شروع ہونے سے قبل ہی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے مختلف علاقوں میں سردی شروع ہونے سے قبل ہی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیاگیاچارسدہ روڈ، ورسک روڈ اور دیگر علاقوں میں شام اور صبح کے اوقات گیس لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی جس پر شہریوں نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی انہیں پریشان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی گیس بندش نے انہیں پریشان کر دیا ہے صبح اورشام کے اوقات میں گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے اگر کسی علاقے میں گیس آتا ہے تو اس کا پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث کھانا تیار کرنا مشکل ہوگیا انہوں نے وفاقی حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے بحران کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے اور گیس اس کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہو ں گے ۔
تازہ ترین