پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے پاکستان میں بینک کے ذریعے مبینہ مالی فراڈ میں ملوث نائجیریا کے دو باشندوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان چیمیزئی اور اونیدیکاپر الزام ہے کہ انہوں نے محمد ابراہیم نامی شخص سے مبینہ مالی فراڈ کے تحت بینک سے 15لاکھ روپے سے زائد ٹرانزیکشن کی تھی جسکے بعد مدعی نے ایف آئی اے میں شکایت کی جسکے بعد ایف آئی سائیبر کرائم برانچ نے ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک ایکٹ 2016، 420پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو صوابی انٹر چینج پر گرفتار کیا ۔ دونوں ملزمان نے ضمانت پررہائی کیلئے درخواست دائر کی اور عدالت نے ضمانت درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کی درخواست منظور کرلی۔