• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور کی جج ودیعہ مشتاق ملک نے 11سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی اور اسے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عدنان ساکن الحرم ٹائون پشاور پر الزام ہے اُس نے تھانہ سربند کی حدود میں 11سالہ بچی کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جسکے بعد ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی جس کو فاضل عدالت نے سماعت کے بعد خارج کردیا اور ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تازہ ترین