• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک میں ساتھی خاتون کوجنسی ہراساں کرنیوالا منیجر گرفتار

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے ایک بینک میں ساتھی خاتون کوجنسی طورپرہراساں کرنے والے منیجرکو گرفتارکرلیاگیا۔ سوشل میڈیامیں ہفتہ کوایک ویڈیوکلپ وائرل ہواجس میں ایک شخص کوخاتون سے غیراخلاقی حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو چلنے پرعوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اورمذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاگیا ۔اس دوران ڈی سی اسلام آباد اورڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ان کے سوشل میڈیااکاؤنٹس پرپیغامات سامنے آئے جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ مذکورہ ویڈیوڈیلیٹ کردیں اوراسے شیئرنہ کریں ۔اسی دوران رات گئے ڈی سی اسلام آبادنے اپنے اکاؤنٹ سے میسیج جاری کیاکہ ملزم کواس کے بنک نے ملازمت سے فارغ کردیاہے اوراس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،اس کے کچھ دیربعدترجمان اسلام آبادپولیس کی جانب سے بتایاگیاکہ بنک کی ایف ٹین برانچ کے منیجرعثمان گوہرکوگرفتارکرلیاگیاہے، پولیس کے مطابق ملزم برانچ میں کریڈٹ منیجرتھا ،اس کے خلاف مزیدقانونی کارروائی کاآغازکردیاگیاہے ۔
تازہ ترین