ملتان (سٹاف رپورٹر) ماتحت عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کے تحت مقدمات کی سماعت بارے وکلاء میں تحفظات سامنے آگئے، پنجاب بار کونسل کی کال پر ملتان میں بھی گزشتہ روز وکلاء ہڑتال کی گئی۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ ترمیمی ضابطہ دیوانی کے تحت روزانہ سماعت سے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں ہو سکتے، ضابطہ دیوانی ترمیم میں کیسز کے شنوائی ایڈمنسٹریٹر جج اور ٹرائل جج کے ذریعے ہو گی، انہوں نے کہا ضابطہ دیوانی میں ترمیمی شرائط سخت ہیں جو جلدی ممکن نہیں، نئے ضابطہ دیوانی کا سول عدالتوں میں اطلاق کا فیصلہ واپس لیا جائے۔