• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں تعلیمی شعبے میں انقلاب آ گیا: فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہے کہ پنجاب میں تعلیمی شعبے میں انقلاب آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں آن لائن ہیومن ریسورسس سسٹم کا آغاز ہو گیا ہے، 10 ہزار اسکولوں میں سولر انرجی کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے، 2800 نئے کلاس روم کا اجراء ہوا ہے۔


فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 یونیورسٹیز، 250 کالجز، 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی میرٹ پر تعیناتی کی گئی، یہ ہے عثمان بردار کا کمال۔

تازہ ترین