• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی سپریم کونسل کا عابد ملک کو بطور صدر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی سپریم کونسل نے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے منتخب صدر عابد ملک کو بطور صدر کام جاری رکھنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سپریم کونسل کے اس فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما اور کارکنوں میں اطمینان اور خوشی  کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ڈسپلن ایکشن  کمیٹی یورپ  نے چند لوگوں کی طرف صدر عابد ملک کے خلاف  من گھڑت شکایت پر ان کو کام کرنے سے دوک دیا تھا۔ 

صدر  عابد ملک بطور پاکستان تحریک انصاف کے منتخب صدر اور اچھی  کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے جو کچھ مخصوص لوگوں کو پسند نہیں اور ان کی اجارہ داری کو خطرات لاحق تھے۔

سپریم کونسل کے فیصلے سے عابد ملک کی بطور صدر بحالی سے پارٹی ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کہا کہ سپریم کونسل نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بااصول جمہوری پارٹی ہے۔

تازہ ترین