• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن نے کی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف جلسوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں 22 نومبر کو پشاور، 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کریں گی۔


پی ڈی ایم اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے پر متفق ہوگئیں۔

اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وہی فیصلہ ہوگا جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نواز شریف کا بیانیہ قبول کرنے کے علاوہ راستہ کیا ہے؟۔

تازہ ترین