• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: طیارے میں بٹیر لانے والا مسافر حراست میں لینے کے بعد رہا

طیارے میں بٹیر لانے پر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا۔ 

پشاور میں ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر بیٹر کو جیب میں ڈال کر طیارے میں لایا اور کھیل رہا تھا۔ بیٹر طیارے میں لانے کے حوالے سے فضائی میزبان کے سوال پر مسافر غصہ کرنے لگا۔


ایئرپورٹ حکام کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ پشاور پہنچنے پر پائلٹ نے اے ایس ایف کو طلب کرلیا، اور ایئررپورٹ سیکیورٹی فورس اہلکاروں نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ تحریری معذرت کے بعد بٹیر قبضے میں لیکر مسافر کو رہا کردیا گیا۔

تازہ ترین