• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل میر پور کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر و چیئرمین مغل ویلفیئر ٹرسٹ یوکے محمد سعید مغل ایم بی ای نے ادارہ ترقیات میرپور کے ڈائریکٹر جنرل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے سابق ڈی جی کے دور کی غیر قانونی الاٹ منٹ کو منسوخ کرکے متعلقہ ڈپٹی اسٹیٹ مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک تمام ریکارڈ کو الگ رکھا جائے۔ سعید مغل نے کہا کہ ادارہ ترقیات ماضی میں کرپشن کا گڑھ تھا جس کو موجودہ ڈائریکٹر جنرل گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں جن لوگوں نے اوورسیز کشمیریوں کی رقم ہضم کی خاص کرچتر پڑی اسکیم کے تحت سیکڑوں پلاٹ فائلوں میں الاٹ کیے مگر آج تک کوئی پلاٹ کسی کو نہیں ملا۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل کے اس غیر قانونی احکامات کا نوٹس لیتے ہوئے سابقہ الاٹمنٹ منسوخ کرکے اوورسیز کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے۔ موجودہ ڈائریکٹر جنرل کے اس اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کارروائی کرکے عوام کی مشکلات دور کرنے میں کامیاب ہوں گے، اوورسیز کشمیریوں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
تازہ ترین