سرگودھا(آئی این پی ) اسپین کی 22سالہ لڑکی کلوٹا ویرونیکا سلاوہ سرگودھا کے رہائشی عدنان رانجھا کے عشق میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچ گئی۔ عدنان رانجھا سرگودھا کے نواحی علاقے چبہ پرانا کا رہائشی ہے اور دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی۔ فیس بک کی دوستی محبت میں بدلی تو سپینش حسینہ نے پاکستان آکر عدنان رانجھا سے شادی کا فیصلہ کیااس نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا اسلامی نام علیشاہ رکھا گیا ہے۔