• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور کا کابینہ کے عہدیداروں کا اعلان

پشاور( نیوزڈیسک) جماعت اسلامی ضلع پشاور کا ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن ضلعی دفتر نشترآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں امیر ضلع نے اراکین شوریٰ کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد ضلع پشاور کی کابینہ کی تنظیم نو کرتے ہوئے کابینہ اراکان کا تقرر کرتے ہوئے اُس کا اعلان کیا۔ جس میں ڈاکٹر جمال الدین کو جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور ، حاجی محمداسلم ، قاری احمد سعید ، حافظ حشمت خان ، بیرسٹرجاوید خان مومند، پروفیسرفخرعالم ، حبیب الرحمن نائب امراء مقر ر کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ثناء اللہ ، حاجی عبداللہ گل ، اکرام شاہ آفریدی جبکہ محمدحیات کو ناظم مالیات اور مولانا انورسعید صدر جمعیت اتحادالعلماء ضلع پشاور، حمداللہ جان بڈھنی کو ناظم توسیع دعوت، قاری سجا د علی کو صدر مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع پشاور ،قاری عبدالہادی کو ناظم شعبہ فہم دین ، ارباب عبدالحسیب کو ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن، صدر الخدمت تاجران خالدگل مہمند ، طارق متین کو صدر نافع ضلع پشاور، رضوان صراف کو صدر لیبرونگ جماعت اسلامی ضلع پشاور، محمد نعیم کو ناظم دفتر مقرر کردیا گیا۔ اس موقع اپنے ضلعی کابینہ سے اپنے مختصر خطاب میں ضلعی امیر عتیق الرحمن نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب اراکین کابینہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی اوردعوتی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ طاغوتی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر اُن کے مذموم عزئم کو ناکام بنانے کے ساتھ جماعت اور ملک قوم کی ترقی کے لیے نیز اُمت مسلمہ کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات ایک دینگے۔
تازہ ترین