• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5: انٹرنیشنل کرکٹر جیمز وینس بھی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے باقی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کو تیار ایک اور انٹر نیشنل کرکٹر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کے تیار انگلینڈ کے جیمز وینس کا وہائی مرض کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، جس کے بعد وہ ایونٹ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیمز وینس کا پاکستان آمد سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا، انگلش پلیئر نے 10 روز کے لیے آئی سو لیشن اختیار کرلی ہے۔


ذرائع کے مطابق جیمز وینس کی بیماری کی خبر آنے کے بعد اُن کی جگہ ملتان سلطانز میں جو ڈینلی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز ہی کے بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے کرکٹر محمود اللّٰہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے۔

تازہ ترین