پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے باقی 4 میچز میں 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل سیزن 5 کے باقی 4 میچز کےلیے جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے 21 کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔
پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقا کے7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4 اور بنگلادیش کے 2 کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔
پی سی بی حکام کے مطابق بنگلادیش کے محمود ﷲ اور تمیم اقبال پی ایس ایل فائنل سمیت باقی رہ جانے والے میچز کھیلنے کے لیے کراچی آرہے ہیں۔
پی ایس ایل 5 میں بنگلا دیش کے محمود ﷲ ملتان سلطان اور تمیم اقبال لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے والے بین ڈنک، ڈین ویلاز، سمت پٹیل اور ڈیوڈویسا بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔
اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کی ہے، وہ ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔