پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف کے لیے کھلاڑیوں کے کراچی میں جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل ویسٹ انڈیز کے کارلوس براتھ ویٹ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پلے آفس اور فائنل کراچی میں 14، 15 اور17 نومبر کو ہوں گے، جس کےلیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے سُمت پٹیل جمعہ کو ہی کراچی پہنچ چکے تھے، ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ ہفتے کو کراچی پہنچے، بریتھ ویٹ پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ویسا اور ڈین ولاز ، کیمرون ڈیلپورٹ اور ویسٹ انڈیز کے چیڈویک والٹن اتوار کی صبح کراچی پہنچ جائیں گے۔
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر، پشاور زلمی کے شعیب ملک بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 نومبر تک تمام ٹیموں کے پلیئرز کراچی میں جمع ہوجائیں گے۔