• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ملتان، راولپنڈی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، ان علاقوں میں میڈیکل اسٹورز اور اسپتال کھلے رہیں گے جبکہ اشیائے خور و نوش کی دکانوں کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن رضا بلاک، سکندر بلاک، عمر بلاک، گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے فیز اے، اے ون بلاک۔ ایچ بی ایف سی بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز 6 کے سیکٹراے اور ایل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ عسکری 11، انارکلی، مزنگ، شادمان اور گلشن راوی ہاٹ سپاٹ ایریاز قرار دیئے گئے ہیں۔

ادھر راولپنڈی کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کہوٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ جبکہ ملتان میں نقش آباد کالونی، گلگشت کالونی، مپکو کالونی، خواجہ آباد، ملتان کچہری اور سادات کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نافذ کیا گیا ہے۔

ملتان میں دکانیں رات 10 اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرانے کے احکامات بھی جاری گئے ہیں۔

ان علاقوں میں میڈیکل اسٹورز اور اسپتال کھلے رہیں گے جبکہ دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فروٹ اور سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گے۔ 

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 19 نومبر تک رہے گا۔ 

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار977ہوگئی۔ جبکہ 3 لاکھ 44 ہزار 839 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ 

تازہ ترین