• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کی راج کماری اور فرزند زرداری عوام کو گمراہ کررہے ہیں، حکومتی وزراء

اسلام آباد‘لاہور(ایجنسیاں)حکومتی وزراء کا کہنا ہے کہ کرپشن کی راج کماری اور فرزند زرداری گلگت میں 2، 2 باریاں پوری کرنے کے بعد بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپورنے کہاکہ موقع پرستوں نے عوام کا پیسہ لوٹاہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ لٹیروں کا ایجنڈا عوام کے سامنے بری طرح پٹ گیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جان لیں پرچی پر صوبے نہیں بنتےجبکہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ ہم چوروں کوقصیدوں سے سرفراز نہیں کریں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ چھوٹے میاں کا کمر درد صرف احتساب کے وقت ہوتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پیرکو لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرپشن کی راج کماری اور فرزند زرداری گلگت میں 2، 2 باریاں پوری کرنے کے بعد بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین