راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے انتخابات میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کیخلاف اپنی ٹیم مضبوط کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاونِ خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذلفی بخاری، علی امین گنڈا پور کی مدد کیلئے اور پی ٹی آئی حکومت کی الیکشن مہم چلانے کل گلگت بلتستان پہنچیں گے۔