اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نا مہ نگار، سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔موٹروے پرجیپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل جاں بحق ہو گیا ،حادثے کے بعد جیپ سوار جائےحادثہ سے فرار ہو گئے تاہم اطلاع ملتے پولیس نے چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو روک کر اس میں سوار ظہیر اور مہران سکنہ فیصل آبادکو حراست میں لے لیا۔مزید تفتیش کے لیے انہیں گاڑی سمیت راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ دریں اثناءتھانہ صدرواہ کو گل محمدنے بتایا کہ اپنی بیوی بچو ں کے ہمراہ بستی سٹاپ پر اترا جہاں میرا 4سالہ بیٹا شاہ فہد ریڑھی سے سیب لیکر جیسے ہی پیچھے ہٹا تو پشاور کی جانب سے آنے والی گاڑی نمبر ایل ای ایس 5171 جس کو نامعلوم ڈرائیور بڑی تیزی اور غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس پرگاڑی کا ٹائر چڑھادیا جس میر ا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔