• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے خوف کا شکار ہے ، ایاز صادق

لاہور(خصوصی نمائندہ) نوازلیگ کے مرکزی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی و ممبر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان کا بھی وہی حال کیا گیاہے جو میرے بیان کا کیا گیا تھا ،پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا ،حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے خوف کا شکار ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارے کارکنان بہت چارجرڈ ہیں بلکہ اس مرتبہ کارکنان ہی نہیں بلکہ ووٹرز بھی جوش و ولولے کے ساتھ آنے کے کا کہہ رہے ہیں اورعام لوگ بھی لاہور کے جلسے میں آئیں گے ،حکومت پی ڈی ایم کے اتفاق کو توڑنا چاہتی ہے۔
تازہ ترین