ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایس پی انویسٹی گیشن اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کے باوجود ایف آئی آر سے 382 کی دفعہ حذف نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کو ایک ماہ کے اندر شکایت کا ازالہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ عدالت میں تونسہ شریف کے رہائشی صفدر شیروانی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پٹیشنر اور اس کے بھائیوں کے خلاف ڈکیتی اور لوٹ مار کا مقدمہ درج ہوا جو کہ جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود تفتیشی آفیسر دفعہ ختم کرنے کو تیار نہیں۔