• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار

پشاورکے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہوگئے، دستاویز کے مطابق 4 ماہ کے دوران محکموں نے جاری شدہ فنڈز کا 13 فیصد خرچ کیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی اور ماحولیات سمیت 5 محکمے ایک پائی بھی خرچ نہ کرسکے، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے 19 فیصد فنڈز استعمال کیا جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جاری رقم کا 10 فیصد فنڈز استعمال کیا۔

دستاویز کے مطابق رواں بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لیے 95 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے، محکمہ خزانہ نے 29 ارب 21 کروڑ روپے جاری کیے جبکہ محکمے 4 ماہ کے دوران صرف 3 ارب 91 کروڑ روپے خرچ کرسکے۔

صوبے کے محاصل سے قبائلی اضلاع کے اے ڈی پی کے لیے 24 ارب روپے مختص ہیں، محکمہ خزانہ نے 10 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے لیکن محکمے چار ماہ کے دوران 1 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کرسکے۔

تازہ ترین