• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے’ لیڈی گاگا ‘کا کونسا قول شیئر کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے ساتھ مشہور امریکی گلوکارہ ’لیڈی گاگا‘ کا قول شیئر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی معنی خیز پیغام جاری کیا۔


ثانیہ مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے چہرے پر کہیں دھوپ اور کہیں چھاؤں ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا قول کچھ یوں لکھا:

اگر آپ کے سائے نہیں ہیں تو آپ روشنی میں نہیں کھڑے ہیں 

ثانیہ مرزا کی اس معنی خیز پوسٹ کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف 14 منٹ میں اُن کی پوسٹ پر 14 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں کھیلوں کی دُنیا کا یہ مقبول ترین جوڑا ساحل پر موجود تھا۔

View this post on Instagram

Beach please ️

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بیچ پلیز۔‘

تازہ ترین