سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 426 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 15 افراد اس مہلک وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 936 تک پہنچ گئی ہے۔
ریاض سے جاری وزارت صحت کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 15 افرادکا انتقال ہوا۔ اس طرح مملکت بھر میں اس وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 471 ہوگئی ہے۔
مختلف شہروں میں کورونا کے 441 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 594 ہوگئی ہے اور مملکت بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 871 رہ گئی ہے۔