ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب کاکہنا ہے کہ وہ عالمی عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے میں مدد کررہا ہے۔سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے انٹرنیشنل اسٹینڈرز سمٹ کا افتتاح کردیا۔جس کا اہتمام سعودی عرب کی صدارت میں جی ٹوئنٹی عالمی کانفرنسوں کے ضمن میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیرتجارت ماجد القصبی نے بتایا کہ سعودی عرب عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے میں مدد دے رہا ہے۔مملکت نے عالمی معیشت کو درپیش بحرانوں سے نکالنے، باہمی تجارت کو فروغ دینے اورصنعتو ں کواٹھانے میں معاون وموثر طریقوں پرتمام بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔