• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نگورنوکاراباخ میں جنگ بندی کا خیر مقدم

پاکستان نے نگورنوکاراباخ کے خطے میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان روس کی معاونت سے ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ نگورنو کاراباخ کے تنازع پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔


دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روس کی مدد سے سہ فریقی معاہدہ جنوبی قفقاز خطے میں امن کے قیام کا موقع فراہم کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے آزاد کرانے پر آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے خطے میں استحکام اور خوشحالی کا ایک دور شروع ہوگا، بے گھر افراد کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا راستہ ہموار ہوگا۔

تازہ ترین