کراچی(ٹی وی رپورٹ)گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے جلسے کے دوران اسٹیج کا ایک حصہ گر گیا۔گانچھے میں وفاقی وزیر علیٰ امین جلسہ کررہے تھے جس کے دوران اسٹیج کا ایک حصہ گر گیا اور اسٹیج پر موجود مقررین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔بعد ازاں اپنے خطاب میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہاں کے لوگوں ضلع چاہیے تو ووٹ دیں اور جتنے ضلع چاہئیں لے لیں۔گلگت کے عوام پی ٹی آئی کے نمائندے کو ووٹ دیں، عمران خان کو الیکشن میں کامیاب کرائیں۔