• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب برائے انسداد ہراسیت، کراچی‘ پشاور اور لاہور میں ریجنل کمشنرز کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کراچی‘ پشاور اور لاہور میں ریجنل کمشنرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہراسیت سے تحفظ کے سیکرٹریٹ کے کوآرڈی نیشن افسر سید نوفل حسین نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کو خط میں درخواست کی ہے کہ ریجنل کمشنرز کی تقرری کیلئے گریڈ 19یا 20کے متحرک اور قابل افسروں کی خدمات ڈیپوٹیشن پر فراہم کی جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ریجنل کمشنرز نہ ہونے کی وجہ سے سیکرٹریٹ کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

تازہ ترین