• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 نومبر کو شیر پر نہیں خوشحالی اور ترقی پر مہر لگانی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کو شیر پر نہیں بلکہ خوشحالی اور ترقی پر مہر لگانی ہے۔

ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں ہنزہ میں کون آرہا ہے،یہاں ضرور شیر کی دھاڑ گونجے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا میر وہ ہوتا ہے جو وفا کرے، وہ نہیں جو دغا دے جائے، مسلم لیگ حکومت میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی حکومت نے جو ترقیاتی کام روکے ہیں، ن لیگ وہ کام کرے گی، گلگت بلتستان کے عوام ٹانگیں کانپتی حکومت کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کیا گلگت بلتستان حکومت پر بد زبانوں کو ڈیرے ڈالنے کی اجازت دو گے؟ اگر نہیں تو 15 نومبر کو خود مختاری پر مہر لگانی ہے۔ 

تازہ ترین