• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا فلموں میں اچھی اور معیاری کہانی کی اہمیت پر زور

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فلموں کی کامیابی کے لیے اچھی اور معیاری کہانی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (پی ایف پی اے) کے وفد نے عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے اچھی اور معیاری فلموں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کا پہلو رکھنا بھی ضروری ہے۔


پی ایف پی اے کے وفد اور گورنر سندھ کی ملاقات میں شعبہ فلم کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ فلمی شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جائے اور شعبے کی بحالی کے لیے جامع فلم پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے۔

گورنر عمران اسماعیل نے پی ایف پی اے کے وفد کو شعبہ فلم کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر پاکستانی فلمیں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے تفریحی مواقع یقینی بنانے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فلموں کی کامیابی کے لیے اچھی اور معیاری کہانی ضروری ہے اور ان میں تفریح کے ساتھ اصلاح معاشرہ کو پہلو بھی رکھا جانا چاہیے۔

تازہ ترین