• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی زندگی کی بھی ہیروئن ہوں، اداکارہ میرا


خبروں میں رہنے کا ہنر جاننے والی معروف اداکارہ میرا پریس کانفرنس کے دوران ہاتھ میں پکڑا اسکرپٹ پڑھتے وقت اٹک گئیں اور بولیں اب میں ہیڈ لائن کا حصہ بنوں گی۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں فلم کے ساتھ حقیقی زندگی کی بھی ہیروئن ہوں، الزامات ثابت ہوجائیں تو خود کو پھانسی پر چڑھالوں گی۔

اداکارہ میرا دوران پریس کانفرنس کئی بار رپورٹرز سے الجھ پڑیں اور رپورٹرز کے سوالات سے گھبرا گئیں اور ہاتھ میں پکڑا ہوا اسکرپٹ پڑھتے وقت بھی اٹکنے لگیں اور پھر کہا کہ اب تو میں ہیڈ لائن کا حصہ بنوں گی۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے انسانیت کے ناطے کچھ لوگوں پر احسان کیا ہے، میں انتہائی پاک صاف، باکردار اور سچی عورت ہوں۔

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیل سب کو دیتی ہوں، دبئی میں میرے نام پر ایک وِلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلموں کی طرح لوگ مجھ جیسی اصل زندگی کی ہیروئن پر الزامات لگارہے ہیں، میں خود کو تمام ایجنسیز کے سامنے پیش کرتی ہوں، میرا احتساب کیجیے۔

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ الزامات ثابت ہوجائیں تو خود کو پھانسی پر چڑھالوں گی۔

اداکارہ میرا نے پریس کانفرنس کے آخر میں بینک اسٹیٹمنٹ دینے سے انکار کردیا اور روتی ہوئی پریس کانفرنس چھوڑ کر چل دیں، وہ اتنی جلدی میں تھی کہ اپنے والد اور کام والی کو چھوڑ کر ڈرائیور کے ساتھ پریس کلب سے نکل گئیں۔

تازہ ترین