• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا اسلامی تاریخ پر مبنی فلمز، ڈرامے بنانے پر غور


وفاقی حکومت اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غور کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پارٹی کے سینیٹرز فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ نے ملاقات کی ہے۔

دورانِ ملاقات فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے احیا کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم اور سینیٹرز کی ملاقات میں بتایا گیا کہ حکومت اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر غور کر رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی مثبت اور تعمیراتی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی زور دیا۔


انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ٹائیگر فورس کے کنونشن میں نوجوانوان سے خطاب کروں گا، چاہتا ہوں نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

وزیراعظم اور سینیٹرز کی ملاقات میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی گفتگو ہوئی، اس پر عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے، اپوزیشن جماعتیں جلسہ کریں یا دھرنے دیں این آر او نہیں ملنا چاہیے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ محصولات سے متعلق اضلاع اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے، سرکاری املاک کو برؤے کار لا کر مالی وسائل پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تازہ ترین