کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے پاکستانی نژاد فاسٹ بولر ثاقب محمود کا کہنا ہے کہ دس سال بعد پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، پشاور زلمی کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔ بدھ کو ایک بیان میں ثاقب محمود نے کہا کہ ان کی فیملی کا تعلق اٹک سے ہے اور ان کی فیملی کے بیشتر اراکین پشاور زلمی کے سپورٹرز ہیں۔ دس سال بعد پاکستان آیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن کر خوش ہوں۔ پشاور زلمی اور پاکستان سپر لیگ کے بارے میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں لیام ڈاسن، کرس جارڈن، ٹام بین ٹن اور دیگر نے کافی کچھ بتایا اور واقعی پشاور زلمی ٹیم ایک زبردست گروپ جہاں سب ایک فیملی کی طرح ہیں۔