• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول گلگت بلتستان صوبہ بنانے کے مخالف تھے، ذلفی بخاری

اسکردو(ایجنسیاں)معاون خصوصی برائے اوورسیزپاکستانیز سیدذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی مخالفت کی تھی ‘ لاڑکانہ کا حال آپ دیکھ سکتے ہیں‘جو لوگ اپنے حلقہ میں سہولیات فراہم نہیں کر سکتے وہ یہاں کیا کریں گے‘گلگت بلتستان میں 10 خصوصی سیاحتی زونز بنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکردو میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذلفی بخاری کا کہناتھاکہ بلاول بھٹو مایوسی والی باتیں کرتے ہیں، میرا گلگت بلتستان کے عوام کو مشورہ ہے کہ ان لوگوں کے جھانسوں میں نہ آئیں جو یہاں لوٹ مار کر چکے ہیں ۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی اپنی حکومت ہے لیکن ان کے اپنے حلقہ کا حال اس قدر ابتر ہے کہ وہاں کے عوام علاج معالجہ کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔پی پی پی اور ن لیگ دھاندلی اور کرپشن کی ماہر ہیں، انتخابات قریب ہیں لیکن جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تازہ ترین