کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سطان ’ اسرا بلگیچ ‘ کے مشابہہ نظر آئیں۔
مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران بدھ کے روز جو لباس پہنی ہوئی تھیں، اس میں وہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان سے ملتی جلتی نظر آرہی تھیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنی انتخابی مہم کے دوران گلگت بلتستان کے روایتی لباس میں نظر آرہی ہیں، جبکہ آج انہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، اس کے علاوہ مریم نواز اسکارف کے اوپر قبائلی علاقے کی روایتی ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔
مریم نوا ز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہیں، جس میں صارفین ان کی تصاویر کو حلیمہ سلطان سے تشبیہ دے رہے ہیں۔