ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں کورونا مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود منعقد ہوا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر انجم نوید، ڈاکٹر عرفان ارشد اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ شرکاء نے کرونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے کنٹرول اور متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں اور طبی عملے کیلئے دستیاب تمام سہولیات کا ازسرنو جائزہ بھی لیا۔