• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے پہلے کی طرح شہریوں کا بھر پور تعاون ضر وری ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں، شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کریں گے۔

انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 390 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جبکہ  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 9 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے2438 مریض انتقال کرچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،545 ٹیسٹ کیے گئے، پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 8092 ہوگئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1714383 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کورونا وائرس کے108221 متاثرہ مریضوں میں سے 97672 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین