• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملوں کیخلاف FIA انکوائری کا فیصلہ


لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کا فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملوں کے خلاف قائم جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے دونوں ملوں کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹس بھی کالعدم قرار دے دیے۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز نے ایف آئی اے انکوائری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو ایسے معاملات میں انکوائری کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے حکومت کے کہنے پر انکوائری شروع کردی ہے۔ 

تازہ ترین