• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں درخت کاٹنے پر 10سال قید اور جرمانہ

سعودی عرب نے درخت یا پودے کاٹنے والے افراد کیلئے کڑی سزاؤں کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب میں درخت کاٹنے پر 10سال قید اور 80 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کسی درخت یا پودے کو کاٹنے والے فرد پر تقریبا 80 لاکھ ڈالر یعنی (تین کروڑ سعودی ریال) جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

درخت یا پودے کو نقصان پہنچانے والے افراد کو 10سال تک قید کی سزا بھی سنائی جائے گی یا یہ دونوں سزائیں بیک وقت بھی سنائی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین