خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں شاہ سلمان اور انگیلا مرکل کا باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے میں سعودی عرب اور جرمنی کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پراتفاق کیا گیا۔