• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی ہے جہاں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیریوں کے لیے بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین