• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اسلامیہ کالج میں ہراسانی کے واقعات پر احتجاج، گورنر نے نوٹس لے لیا


اسلامیہ کالج پشاور میں بڑھتے ہوئے ہراسانی کے واقعات کے باعث طالبات نے احتجاج کیا، گورنر خیبرپختونخوا نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ 

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے انسپکشن ٹیم کو تین دن میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ 

گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ہراسگی کیس میں ملوث یونیورسٹی ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

طالبات نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بڑھتے ہوئے ہراسگی کے معاملے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

طالبات نے الزام عائد کیا تھا کہ انھیں پریکٹیکل اور امتحانات کے بہانے ہراساں کیا جارہا ہے۔ 

تازہ ترین